پاکستان کے سپریم کورٹ نے پنامہ پیپرلیک معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے
افراد کنبہ کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لئے ایک مشترکہ
تفتیشی ٹیم (جےآئي ٹي) کے قیام کا آج حکم دیا۔ عدالت عظمی کا یہ حکم
حالانکہ مطلق نہیں ہے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت گلزار احمد، اعجاز
افضل خان، عظمت سعید اور اعجاز
الحسن پر مشتمل بنچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی
(جےآئي)، وطن پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی دلیلوں کو سننے کے بعد یہ
فیصلہ سنایا۔ ان تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے عدالت کے باہر بھی اس معاملے
کو بدعنوانی کے خلاف ایک مہم کی طرح چھیڑ رکھا ہے۔